یہ ویب سائٹ صرف برطانیہ کے سامعین کے لیے ہے
طبی تحقیقی مطالعات میں کسی خاص مرض میں مبتلا افراد پر تفتیشی مطالعاتی ادویات کی جانچ کرنا شامل ہے۔ طبی نگہداشت میں استعمال کرنے کی اجازت دینے سے قبل تمام تفتیشی مطالعاتی ادویات کی جانچ کرنی ہوگی۔ اور اس کا آغاز لیبارٹری میں تفتیشی مطالعاتی ادویات کا جانوروں پرتجربہ کرکے کیا جاتا ہے۔ بعد میں، یہ سمجھنے کے لیے طبی تحقیقی مطالعات ہوتی ہیں کہ یہ تفتیشی مطالعاتی ادویات مریضوں پر کیسے اثرانداز ہوتی ہیں۔ BEACON-CF طبی تحقیقی مطالعہ افراد میں ہو رہا ہے۔
اس طبی تحقیقی مطالعے میں مطالعاتی دوا کو “تفتیشی” کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ابھی تک سسٹک فائبروسس کے علاج کے لیے منظور شدہ نہیں ہے یا صحت کے اداروں کی جانب سے جیسے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (MHRA)، یوروپی اتحاد میں، یوروپین میڈیسینز ایجنسی (EMA) ریاستہائے متحدہ امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA)، یا دیگر ممالک میں صحت کے حکام کی طرف سے کچھ CF میوٹیشنز میں منظور شدہ ہے۔ BEACON-CF طبی تحقیقی مطالعہ محققین کو یہ سمجھنے میں مدد کرے گا کہ تفتیشی مطالعاتی دوا کتنی محفوظ ہے، اور یہ مستقبل میں سسٹک فائبروسس کے علاج میں کس قدر موثر ثابت ہوسکتی ہے۔
ریگولیٹری حکام تمام طبی تحقیقی مطالعات کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جو بھی حصہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے اس کے ساتھ محفوظ اور منصفانہ سلوک کیا جائے۔ یہ جائزہ صحت کے حکام اور گروپس کے ذریعے کیا جاتا ہے جنہیں ریسرچ ایتھکس کمیٹیز کہا جاتا ہے، جو کہ بیرونی گروپ ہیں جو کسی طبی تحقیقی مطالعات سے وابستہ نہیں ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جائزہ ممکنہ حد تک غیر جانبدارانہ ہے، اور یہ یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے کہ تمام طبی تحقیقی مطالعات یکساں حفاظت اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھتے ہیں۔
اس جائزے کے بغیر، طبی تحقیقی مطالعات نہیں ہو سکیں گی۔ حصہ لینے میں خطرات ہوسکتے ہیں، یا تو تفتیشی مطالعاتی دوا، مطالعاتی دوا کی خوراک کے لیے استعمال ہونے والے نیبولائزر، یا اس میں شامل ٹیسٹ سے خطرات پہنچ سکتے ہیں، اور اس سے قبل کہ آپ شرکت کرنے کا فیصلہ کریں مطالعاتی ڈاکٹر تفصیل سے ان کے بارے میں آپ کو مطلع کرے گا۔ آپ کے پاس مطالعہ میں شامل کسی بھی ٹیسٹ یا طریقہ کار کے بارے میں سوالات پوچھنے کا اختیار ہمیشہ رہے گا، اور آپ کسی بھی وقت مطالعہ میں حصہ لینا بند کر سکتے ہیں۔
طبی تحقیقی مطالعات بہت سے مقامات بشمول ہسپتال، یونیورسٹیاں، ڈاکٹروں کے دفاتر، اور کمیونٹی کلینک پر ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ طبی تحقیقی مطالعہ میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو طبی تحقیقی مطالعہ کے مقام کے بارے میں معلومات موصول ہوں گی، جس میں گھر پر ہونے والے کچھ مطالعاتی وزٹ کے اختیارات شامل ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ BEACON-CF طبی تحقیقی مطالعہ میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو یہ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں کہ یہ آپ کے قریب کہاں ہو رہا ہے۔
اگر آپ معیار پر پورا اترتے ہیں اور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو مطالعاتی ڈاکٹر آپ سے وزٹ کی تعداد اور متوقع وقت کے بارے میں مزید معلومات شیئر کرے گا۔
طبی تحقیقی مطالعے میں آپ کے حصہ لینے کا وقت تقریباً 36-32 ہفتے ہوگا۔
اس طبی تحقیقی مطالعے میں تقریباً 36 افراد حصہ لیں گے۔
BEACON-CF طبی تحقیقی مطالعے کے لیے آپ کی ذمہ داریوں کی وضاحت آپ کی طبی تحقیقی مطالعے کی ٹیم کرے گی۔ آپ کی کچھ ذمہ داریوں میں شامل ہوں گی:
حصہ لینے کے کچھ ممکنہ خطرات ہیں، جو تفتیشی مطالعاتی دوا سے، یا تفتیشی مطالعاتی دوا کے ساتھ نیبولائزر کے استعمال سے، یا کچھ ٹیسٹوں سے ہوسکتے ہیں۔ حصہ لینے سے قبل، آپ کو شرکت کنندہ کی معلوماتی شیٹ اور باخبر رضامندی فارم فراہم کیا جائے گا جس میں شامل خطرات کو مکمل تفصیلات کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ مطالعاتی ڈاکٹر آپ کے ساتھ خطرات پر بھی تبادلۂ خیال کرے گا اور طبی تحقیقی مطالعے کے بارے میں آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دے گا۔
یہ توقع نہیں کی جاتی ہے کہ اس طبی تحقیقی مطالعے میں حصہ لینے کی وجہ سے آپ کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ تاہم، اس طبی تحقیقی مطالعے سے حاصل ہونے والی معلومات سسٹک فائبروسس کے بارے میں اور اس کے علاج کے طریقہ کار کے علم کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گی، اور مستقبل میں سسٹک فائبروسس میں مبتلا افراد کی مدد کر سکتی ہے۔
آپ اپنے مطالعاتی ڈاکٹر کو بتا کر کسی بھی وقت BEACON-CF طبی تحقیقی مطالعہ میں حصہ لینا بند کرسکتے ہیں، اسے دست بردار ہونے کا حق کہا جاتا ہے۔ مطالعاتی ڈاکٹر مختلف وجوہات کی بنا پر آپ کو کسی بھی وقت حصہ لینے سے روک سکتا ہے۔ حصہ لینے سے قبل، آپ کو شرکت کنندہ کی معلوماتی شیٹ اور باخبر رضامندی کا فارم دیا جائے گا جس میں آپ کے دستبرداری کے حق کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
آپ کو آپ کے مطالعے سے متعلق وقت کا معاوضہ دیا جائے گا اور طبی تحقیقی مطالعہ میں حصہ لینے کے لیے درکار اخراجات، جیسے نقل و حمل، قیام، اور کھانے کی ادائیگی کی جائے گی۔ آپ کو مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی کہ مطالعاتی ٹیم کے ایک رکن کی طرف سے آپ کو کتنی رقم ادا کی جائے گی۔
کاپی رائٹ © 2023۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں
BEACON-CF_Patient Facing Website_UK_Ur_v2.0 [29Nov2023]