یہ ویب سائٹ صرف برطانیہ کے سامعین کے لیے ہے
BEACON-CF طبی تحقیقی مطالعے کے دو حصے ہیں:-
BEACON-CF طبی تحقیقی مطالعے کا حصہ 1 سسٹک فائبروسس میں مبتلا اُن مریضوں کے لیے VX-522 کی ایک خوراک کی حفاظت اور تحمل کو تلاش کر رہا ہے جنہیں CFTR ماڈیولیٹرز سے فائدہ پہنچنے کی توقع نہیں ہے۔
حصہ 2 یہ معلوم کرنے میں مدد کرے گا کہ آیا VX-522 کی متعدد خوراکیں محفوظ ہیں، اچھی طرح سے برداشت کی جاتی ہیں اور سسٹک فائبروسس میں مبتلا ان مریضوں کے لیے ممکنہ علاج کے طور پر کام کرتی ہیں جنہیں CFTR ماڈیولیٹرز سے فائدہ پہنچنے کی توقع نہیں ہے۔
مطالعے کی پیش کردہ تفصیلات ترامیم سے مشروط ہو سکتی ہیں۔
تفتیشی مطالعاتی دوا لینے کے ساتھ ساتھ، آپ طبی تحقیقی مطالعے کے دوران دیگر ٹیسٹوں اور طریقہ کار میں حصہ لیں گے۔ مثلاً، اس میں شامل ہو سکتا ہے:
اس میں شامل ٹیسٹوں اور پروسیجر کی مکمل تفصیلات آپ کو طبی تحقیقی مطالعہ شروع کرنے سے قبل بتا دی جائیں گی۔
آپ اس طبی تحقیقی مطالعہ میں حصہ لینے کے اہل ہوسکتے ہیں اگر:
صرف CFTR جین میں ایک خاص قسم کی تبدیلی والے لوگ ہی اس مطالعے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مطالعاتی ٹیم اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ آیا آپ حصہ لینے کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں یا نہیں ایک جینیاتی ٹیسٹ کرے گی۔
اس طبی تحقیقی مطالعے میں ان تمام لوگوں کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا جاتا ہے جو جنس، صنف، جنسی رجحان، نسل، یا مذہب سے قطع نظر مطالعہ کے تققاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ ہر کوئی جو حصہ لیتا ہے وہ سسٹک فائبروسس اور اس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے کے بارے میں معلومات بڑھانے میں مدد کرے گا۔
کاپی رائٹ © 2023۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں
BEACON-CF_Patient Facing Website_UK_Ur_v2.0 [29Nov2023]